سمارٹ فونز کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، جدید ترین فیچرز سے لیس موبائل مارکیٹ میں آگیا

لاہور(پی این آئی)شیاؤمی کی جانب سے ٹرپل ریئر کیمرے کے ساتھ نیا ریڈمی نوٹ 12 پیش کیا گیا ہے جس کا انتظار کیا جارہا تھا۔

اسمارٹ فون بنانے والی مشہور کمپنی، شیاؤمی نے آج بالکل نیا ریڈمی 12 اسمارٹ فون سیٹ پیش کردیا ہے۔ یہ وہی مشہور فون ہے جس کا بے چینی سے انتظارکیا جارہا تھا جو مشہور فیچرز اور ویریئنٹس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 12 میں قابلِ قدر تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ایسے فیچرز پیش کئے گئے ہیں جن کا مداحوں کے جانب سے مطالبہ کیا جاتا رہا تھا۔ اس اپ گریڈ عمل میں سب سے پہلے کیمرہ سسٹم پر توجہ دی گئی ہے، دوم بیٹری لائف کو بہتر بنایا گیا ہے، چارجنگ کو مزید برق رفتار بنایا گا جبکہ اسمارٹ فون کو یوزرفرینڈلی بنایا گیا ہے۔ لیکن ان تبدیلیوں کو ایک مناسب قیمت کے تحت پیش کیا گیا ہے۔ اب ریڈمی نوٹ 12 پیش کرکے، شیاؤمی نے دوبارہ ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کے بہترین فیچرز والے اسمارٹ فون بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

بھرپور زندگی کے لیے فلیگ شِپ فیچرز :
دنیا بھرمیں شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے ریڈمی نوٹ 12 میں 50 میگاپکسل کا پچھلا کیمرہ ہے جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فیچرز شامل ہیں۔ درحقیقت یہ ٹرپل کیمرہ سسٹم ہے جس میں ایک الٹراوائڈ کیمرہ اور دومیگاپکسل کا میکروکیمرہ موجود ہے۔ اس طرح اپر مڈرینج اسمارٹ فون کے شعبے میں سب سے بلند ڈیوائس ہے جو فوٹوگرافی کو ایک نیا روپ دے گا۔ 8 میگاپکسل کا الٹراوائیڈ کیمرہ اور میکرو کیمرہ مل کر کم روشنی میں بھی شاندار مناظر لیتے ہیں۔ یہاں طاقتور اے آئی الگورتھم امیج پروسیسنگ سے تصاویر کو چار چاند لگاتےہیں اور پروسیسنگ اسپیڈ کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگرسہولیات بھی کیمرہ کے معیار اور تجربے کو بڑھاتی ہیں۔

ریڈمی نوٹ 12 میں انتہائی شوخ اور روشن 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس، اے ایم او ایل ای ڈی ڈاٹ ڈسپلے ہے جو دیکھنے والوں کو خوش کردیتا ہے۔ اس طرح یہ بہترین اور گہرائی والا بصری تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس میں33 واٹ کی فلیگ شپ سطح کی تیزچارجنگ کی سہولت موجود ہے، ساتھ میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہے۔ ان دونوں کی بدولت آپ زیادہ بیٹری خرچ کرنے والے کونٹینٹ کے باوجود بھی دن کے طویل عرصے تک فون کو آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔

پھر تمام آپریشنز کو تیزرفتار بنانے کےلیے بلند معیار کا 685 اسنیپ ڈریگن چِپ سیٹ نصب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس قیمت میں یہ توقعات سےبڑھ کر سہولیات کا حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریڈمی نوٹ 12 متاثرکن انداز میں انٹرٹینمنٹ فراہم کرتا ہے۔ اس سے انتہائی ہموار 120 ہرٹز ایمولیڈ ڈسپلے ہے جو تصویر کو حقیقی رنگوں میں گویا زندہ کردیتا ہے۔اسنیپ ڈریگن 685 کی بدولت یہ ہموار اور تیز انداز میں ملٹی ٹاسکنگ اور دیگر آپریشنز انجام دیتا ہے۔

اب طاقتور بیٹری کی بدولت ایک ساتھ کئی ایپس چلانا اور جی بھر کر یادگار تصاویر لینا بہت آسان ہوچکا ہے جس میں بیٹری ختم ہونے کا کوئی تردد شامل نہیں۔ شاندار اے ٹرپل کیمرے سے نائٹ موڈ میں بہترین تصاویر لینا ممکن ہے جنہیں مزید فلٹروں سے اوربھی دیدہ زیب بنایا جاسکتا ہے۔ اس طرح کم بجٹ میں یہ شاندار کیمرہ فیچرز بھی پیش کررہا ہے۔

ریڈمی نوٹ 12 اب مارکیٹ میں دستیاب :

ریڈمی نوٹ 12 شیاؤمی پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ، MiStore, Daraz اور CoreCart پر دستیاب ہے۔ یہ فون دو ویریئنٹس کے ساتھ موجود ہے:
6GB + 128 GB Rs. 59,999
8GB + 128 GB Rs.64999
ڈیوائس کی تفصیلات:
120Hz Amoled Display
ڈسپلے
50MP
پچھلا (ریئر) کیمرہ
13MP
اگلا یا فرنٹ کیمرہ
33W fast charging
بیٹری
Snapdragon 685
پروسیسر

شیاؤمی کارپوریشن کا احوال:
شیاؤمی کمپنی اپریل 2010 میں قائم کی گئی اور یہ 9 جولائی 2018 کو کو ہانک کانگ اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ کا حصہ بنی۔ شیاؤمی کمپنی صارفین کے لیے برقی آلات اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو اسمارٹ فون اور اسمارٹ ہارڈویئر کی صورت میں ڈیوائس بناتی ہے اور ان کا مرکزی نقطہ آئی او ٹی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔شیاؤمی کا وژن بہت واضح ہے جو’صارف کو دوست بنائیں اور اس کے دل میں بہترین کمپنی کی جگہ پائیں‘ کا نصب العین ہے۔ شیاؤمی جدت، بلند معیاری تجربات اور بہترین کارکردگی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ یہ کمپنی مناسب قیمت پر بہترین مصنوعات تیار کرتی ہے تاکہ دنیا کا ہر فرد جدت اور ٹیکنالوجی کی بدولت اپنی زندگی کو بہتر کرسکے۔

اسمارٹ فون ساز دنیا کی مشہور شیاؤمی کمپنی سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فون کی عالمی ترسیل کے مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے یہ تیسری بڑی کمپنی کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔ شیاؤمی صارفین کے لیے دنیا کا بہترین اے آئی او ٹی (AI+IoT) پلیٹ فارم بھی رکھتی ہے۔31 دسمبر 2021 تک اس کے پلیٹ فارم سے 43 کروڑ 40 لاکھ (434 ملین) اسمارٹ آلات منسلک ہیں جن میں اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ شامل نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شیاؤمی کی مصنوعات دنیا کے 100 ممالک اور دیگر خطوں میں موجود ہیں۔ پھر اگست 2021 میں کمپنی تیسری مرتبہ فورچیون گلوبل 500 کی فہرست میں شامل ہوی لیکن اس بار اس کا نمبر 338 تھا اور یوں 2020 میں کمپنی 84 درجے اوپر گئی ہے۔اس کے علاوہ شیاؤمی ہینگ سینگ انڈیکس، ہینگ سینگ چائنا اینٹرپرائز انڈیکس، ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس اور ہینگ سینگ چائنا 50 انڈیکس میں بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں