اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ میں سول افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ بھرتیوں ، تعیناتیوں یا ملازمت میں توسیع پر پابندی سے متعلق بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔
سینیٹ میں سول سرونٹ سے متعلق ترمیمی بل کے تحت کسی بھی محکمے میں سرکاری افسران کی دوبارہ بھرتی کی جائے گی اور نہ کسی ادارے میں دوبارہ تعیناتی ہوسکے گی۔ دوبارہ بھرتی یا ملازمت میں بھی توسیع نہیں ہو سکے گی۔ایوان بالا میں پیش کردہ ترمیم میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹارئرڈ سول افسران کو کنٹریکٹ، ایڈہاک بنیادوں پر یا عارضی طور پر تعیناتی نہیں ہو گی۔ ریٹائرڈ سرکاری افسران کو کنسیلٹینسی یا کسی منصوبے میں تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔ وفاقی حکومت اداروں ، کارپوریشنز، کمپنیز یا اتھارٹی میں ریٹائرڈ افسران کی بھرتی کی ممانعت ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں