اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو چھٹی کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی انتظامیہ نے عاشورہ محرم کی تعطیل کے بعد مزید 2 دن کی مقامی چھٹی کا اعلان کردیاہے۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی سطح پر تعطیل ہوگی۔۔۔ اعلامیے کے مطابق ان 2 دونوں کے دوران تعلیمی ادارے، نجی دفاتر، اسلام آباد کی حدود میں آنے والے بازار، دکانیں اور بینک بھی بند ہوں گے۔۔۔ اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اس دوران عدالتیں، قانون ساز ادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ، سیکریٹریٹ، وزارتیں معمول کے مطابق کام کریں گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close