2019میں جنرل باجوہ نے ہمیں کیا پیشکش کی تھی؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے اپریل 2019 میں پنجاب حکومت سنبھالنے کی ہمیں پیشکش کی تھی۔

 

 

 

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بہت جلد ہی اسٹیبلشمنٹ کو مایوس کر دیا تھا،جس پر ُانہوں نے اپریل 2019 میں ہمیں کہا کہ پہلے جون میں پنجاب لے لیں، اور کچھ ماہ بعد دسمبر میں وفاقی حکومت سنبھال لیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے پنجاب حکومت سے مایوسی پر ہم سے خود رابطہ کیا تھا، یہ وہ ہی دن تھا جب ہم نے انہیں ایکسٹینشن کا ووٹ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close