اسلام آباد میں ذلفی بخاری کے گھر پر چھاپہ، لاہور میں پی ٹی آئی خاتون رہنما کا کلینک سیل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پولیس اور سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری کے گھر کو سیل کر دیا ہے۔۔۔۔ ذلفی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اور سی ڈی اے نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں گھر کو سیل کر دیا گیا ہے، گھریلو ملازمین اور پالتوں جانوروں تک کو گھر سے نکال دیا گیا ہے۔۔۔۔ دوسری جانب لاہور میں پی ٹی آئی کی رہنما سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے لاہور میں کلینک پر مبینہ چھاپا مارا گیا، اور دونوں کلینک سیل کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close