بورے والا(آئی این پی)آئس کا نشہ کرنے والے سفاک باپ کا جادو ٹونہ کرنے کے شبہ پر کمسن بچوں اور بیوی کو تین ماہ سے گھر میں قید کر کے ظالمانہ تشدد،خنجر سے بیٹی کی آنکھیں ضائع کر دیں،بیوی اور دیگر بچوں کے جسم بھی چھلنی کردیئیآنکھوں اور جسم کے مختلف حصوں پر بہیمانہ تشدد،دیگر بچون پر بھی تشدد،اہل محلہ اور پولیس نے بچونکو آزاد کروایا،پولیس نے 12 گھنٹے بعد زخموں سے چور خاتون کو بھی بازیاب کروالیا،جنونی ملزم بھی گرفتار،شہریوں کے پولیس کے حق میں نعرے،
تفصیلات کے مطابق ایم بلاک بورے والا میں واقع ایک مقامی دودھ فروش آئس کے نشہ کے عادی قاضی احمد نامی سفاک شخص نے تین ماہ سے بچوں کو گھر میں قید کر رکھا تھا آج بچوں کی چیخ و پکار سن کر قریبی رشتہ داروں،اہل محلہ اور پولیس نے بچوں کو قید سے آزاد کروایا تو 13 سالہ کمسن بچی ایمن نے بتایا کہ اس کا باپ آئس کا نشہ کرتا ہے اور تین ماہ قبل اس نے ہماری ماں اور ہم پر الزام عائد کیا کہ تم لوگ مجھ پہ جادو کرتے ہو اس پر اس نے میری آنکھوں میں خنجر مار کر آنکھیں ضائع کر دیں اور میری والدہ سمیت تمام بہن بھائیوں کو ننگا کرکے جسم کے مختلف حصوں کو چھری سے زخمی کرتا رہا اس دوران کوئی دوائی لاکر دی اور نہ ہی ہمیں سکول جانے دیا ہمارے دادا قاضی قادر اس سارے ظلم کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے رہے لیکن انہوں نے ہمارے ظالم باپ کو ایسا کرنے سے نہ روکا ہم نے موقع پاکر نیچے آکر شور کیا تو ہمارے ماموں نے اہل محلہ اور پولیس کی مدد سے ہمیں اس قید سے رہائی دلوائی تاہم بچونکی بازیابی کے بعد انکی والدہ کو جنونی خاوند سے بازیاب کروانے کے لئے ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے گھر کا محاصرہ کیا ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا بھی اطلاع ملنے بعد بدھ کی صبح 1 بجے موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کے بھائی اور بہن کو بلوا کر اندر بھیجا جس میں اسے ہتھیار ڈالنے کا کہا جاتا رہا اس دوران ملزم نے اپنی بیوی پر اسلحہ تان رکھا تھا خاتون کی جان بچانے کے لئے پولیس نے حکمت عملی سے کام لیا اور ملزم سے مذاکرات کے لئے ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا،ڈی ایس پی اور صحافیوں کو اندر بلایا گیا تو ملزم نے سیدھے فائر کرنے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے گولیاں چیمبر میں پھنس جانے کی وجہ سے تمام لوگ محفوظ رہے جسکے بعد ایک ملزم کے بہنوئی نے اسے قابو کرلیا اور خاتون کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق ناصرف بچی کی آنکھوں کو شدید نقصان پہنچا بلکہ انکی ماں اور دیگر بچوں کے سارے جسم چھلنی ہیں جنکو طبی امداد دی جارہی ہے بچوں کے مطابق انکا والد ملزم ناصرف ان پر تشدد کرتا تھا بلکہ انہیں زبردستی آئس پینے پر بھی مجبور کرتا تھا اور سب کے سروں کے بال بھی کاٹ ڈالے تھے پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ملزم کے مفرور والد کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں سفاک جنونی شخص کے اس اقدام پر جہاں شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے انہوں نے آئی جی پنجاب سے بورے والا میں آئس سمیت دیگر منشیات کی فوری روک تھام اور ملزم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں