کراچی (پی این آئی) ڈالر مزید کتنا سستا ہوگیا؟ انٹربینک سے اہم خبر آگئی۔۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہواہے ۔
تفصیلات کے مطاق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1.48 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 287 روپے 4 پیسے کا ہو کر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1.50 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 292 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں