غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولز اور اکیڈمیز کے خلاف کارروائی کا آغاز، سکول رجسٹر نہ ہونے پر 3 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا

لاہور( آئی این پی)غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولوںاور اکیڈمیز کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز ہوگیا،سکول رجسٹر نہ ہونے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا،ڈی ای اوز،ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولوںاور اکیڈمیز کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے،

رجسٹریشن نہ ہونے پر 3 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا،کمیٹیاں ضلعی، تحصیل اور مرکز کی سطح پر سکولوں اور اکیڈمی کا وزٹ کریں گی۔کمیٹیاں رجسٹرڈ سکولوں کو ایس او پیز مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ بھی جاری کریں گی،رجسٹرڈ سکولوں کوسی سی ٹی وی کیمرہ، سکیورٹی گارڈز، بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ اور ٹیچرز کی تنخواہ کا ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا۔ادارے کیلئے ملازمین کا ایگریمنٹ،واک تھرو گیٹ،میٹل ڈیٹکٹر،سائنس اور کمپیوٹر لیپ سمیت سکول کونسل کا قیام لازمی ہے،کمیٹیوں کو 10 اگست تک سکولوں کا وزٹ کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close