سی ڈی اے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آ باد (آئی این پی ) مون سون بارشوں کے باعث کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ جبکہ نشیبی علاقوں میں متعلقہ عملے کی ڈیوٹیاں مزید سخت کردی گئیں۔ سی ڈی اے کے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،اعلامیے کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہلکار ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کریں۔

حکام کی جانب سے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو سڑکوں سے نکاسی آب کے لئے عملہ کو جدید مشینری کے ساتھ ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق نالوں کی نگرانی کیلئے عملہ اور مشینری مستعد، ایمرجنسی رسپانس سینٹرز فعال ہیں، نالوں میں پانی کے بہا میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close