فیصل آباد، بھاری رشوت لینے سابق صوبا ئی وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر سمندری سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (آئی این پی)اینٹی کر پشن نے بھا ری رشوت لینے پر پی ٹی آئی کے سابق صوبا ئی وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر سمندری سمیت دیگر کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا، کا روائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کے سابق صوبا ئی وزیر حافظ ممتاز احمد، جاوید بجاڑ اور سابقہ اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان اور پٹواری کے خلاف اینٹی کرپشن نے رشوت لیکر پٹواری بھرتی کرنے اور لوکل گورنمنٹ میں سڑکوں کی تعمیر میں گھپلوں کے الزام میںمقدمہ درج کیا،

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد کا پبلک ہیلتھ انجینرنگ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ہائی وے ڈویژن میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔سابق صوبائی وزیر حافط ممتازاحمد نے ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی، لوکل گورنمنٹ، کمیونیٹی ڈویلپمنٹ میں گھپلے کئے۔حافظ ممتاز احمد نے اپنے حلقے میں 268 ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں۔اس سے قبل حافظ ممتاز احمد کو طلب کیا گیا تھا۔ان پر فی پٹواری تقریباً 22 لاکھ روپے رشوت لیکر بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ ان پر فیصل آباد میں 32 پٹواریوں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔حافظ ممتاز احمد پر الزام ہے کہ ان کے حلقے کیلئے ترقیاتی منصوبے 20 کروڑ روپے کے منظور ہوئے تھے۔20 کروڑ میں سے ترقیاتی کام نہیں کروائے گئے مگر سرکاری رقم خرد برد کر لی گئی۔ان پر پختہ سڑک بنانے کیلئے من پسند افراد کو ٹھیکہ دیکر 60 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن نے سرمد ٹھیکیدار لوکل گورنمنٹ، سب انجینئر لوکل گورنمنٹ آصف کو طلب کر لیاہے جبکہ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز کے دور میں ہونیوالے تمام ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں