ریحام خان نے جونئیر سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر خوشی کا اظہار کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ٹرافی پشتون سکواش ہیروز کی وجہ سے واپس آئی ہے۔ریحام خان نے مزید کہا کہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے والے حمزہ خان بھی جہانگیر خان اور جان شیر خان کے نقش قدم پر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے حمزہ خان مصر کے کھلاڑی کو ہرا کر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن بن گئے۔ حمزہ نے فائنل میچ میں مصر کے محمد زکریا کو 1-3 سے شکست دی۔37 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔اس سے قبل 1986ءمیں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close