مظفرآباد (پی آئی ڈی) کشمیر والی بال سپرلیگ کے آخری مرحلے کا آغاز 16جولائی سے ہوگا۔ایونٹ میں SMASHاور SHOOTکے علیحدہ علیحدہ میچر ہوں گے۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب کی تقریب رونمائی کل (16جولائی کو) سپورٹس اسٹیڈیم جلال آباد میں ہوگی جبکہ 15 جولائی ہفتے کی شام کو رات آٹھے بجے نیلم اسٹیڈیم میں KVSLنائیٹ ہوگی جس میں تمام ٹیمیں شریک ہوں گی اور کھلاڑیوں سے پبلک انٹریکشن کا موقع ملے گا۔
کے وی ایس ایل نایٹ میں ایونٹ کی ٹرافی کی بھی رونمایی کی جاے گی۔ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتان کل ہفتے کی شام کو سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے جس کے بعد ایونٹ کی پرموشن کیلئے KVSLبس کل مظفرآباد شہر کا چکر لگائے گی۔ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کا جموں وکشمیر مونومنٹ چھتر، تھوری پارک اور چلہانہ کے مقام پر فوٹو شوٹ بھی ہوگا۔ ایونٹ میں مظفرآباد کی نمائندگی مظفرآباد ڈویژن کی نمائندگی مظفرآباد بہادرز اور مظفرآبادجانباز، پونچھ ڈویژن کی نمائندگی پونچھ پنجال اور پونچھ آزاد، میرپور ڈویژن کی نمائندگی میرپور بادشاہ اور شیر میرپورکریں گے جبکہ شوٹ میں مظفرآباد، نیلم اور ہٹیاں کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کے تمام میچر سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو دیکھائے جائیں گے۔ آخری مرحلہ 16جولائی سے 20جولائی تک جاری رہے گا جس میں SMASHاور SHOOTکے الگ الگ میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ایونٹ کے آخری مرحلے میں SMASHکا 17جولائی کو پہلا میچ مظفرآباد بہادرز اور پونچھ پنجال جبکہ دوسرا میچ میرپور بادشاہ اور پونچھ آزادکے مابین کھیلا جائیگا جبکہ SHOOTمیچ نیلم اور ہٹیاں کے مابین ہوگا۔ 18جولائی کو پہلے میچ میں مظفرآبادبہادرزاور شیر میرپور جبکہ دوسرے میچ میں مظفرآباد جانباز اور پونچھ آزاد مد مقابل ہوں گے جبکہ مظفرآباد اور ہٹیاں کے مابین شوٹ میچ ہوگا۔ 19جولائی کو پہلے میچ میں پونچھ پنجال اور شیر میرپور جبکہ دوسرے میچ میں میرپور بادشاہ اور مظفرآباد جانباز کا مقابلہ ہوگا جبکہ نیلم اور مظفرآباد کے درمیان شوٹ میچ ہوگا۔ 20جولائی کو کولیفائی کرنے والوں کے مابین سیمی فائنل کھیلے جائیں گے اور شوٹ کا فائنل کھیلا جائے گا جبکہ 21جولائی کو SMASHکا فائنل کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے میچز آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ چھتر کیمپس اور جلال آباد سپورٹس اسٹیڈیم مظفرآباد میں منعقد ہوں گے۔ آزادکشمیر کی تاریخ میں اپنی نوعیت سے سب سے بڑے اور منفرد والی بال ٹورنامنٹ کو عوام کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں