بجلی فی یونٹ مزید کتنی مہنگی ہوگی؟ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کم از کم 4 روپے فی یوںٹ مہنگی ہو گی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضے کنٹرول کرنے کا پلان طے پا گیا،رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2340 ارب روپے پر محدود کیا جائے گا،گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 400 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے یہ رقم اقساط میں جاری کی جائیں گی،مجموعی طور پر رواں مالی سال گردشی قرضہ میں 122 ارب روپے کا اضافہ ہو گا۔آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال گردشی قرضے میں کوئی اضافہ نہ ہونے کا پلان دیا گیا،گردشی قرضہ کںٹرول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے کا اضافہ ہو گا،پلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ اور ریکوریزکی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے گردشی قرضے کے روکنے کے پلان کو منظور کر لیا۔ آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ گردشی قرضہ کنٹرول نہ کیا تو معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرائط مکمل نہ ہونے پر آئندہ معاہدے کیلئے بھی خبردار کر دیا،شرائط پر عملدرآمد نہ ہوا تو آئندہ معاہدے کیلئے زیادہ سخت شرائط ہوں گی۔ دوسری جانب 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 13 جماعتوں کی وفاقی حکومت ایکسپورٹس اور ترسیلات زر کے گزشتہ سال کے حجم کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ تحریک انصاف حکومت کے آخری سال میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترسیلات زر اور ایکسپورٹس کا حجم 30،30 ارب ڈالرز کی سطح سے تجاوز کر گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں