190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، عمران خان کا بلاوا آگیا، گرفتاری کا امکان؟

اسلام آباد(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 13 جولائی کو طلب کرلیا۔

 

 

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تفتیش کے لیے 13 جولائی دن دو بجے طلب کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب نوٹس موصول ہوگیا ہے اور نیب کا نوٹس ان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کو کہا ہے، اس کے علاوہ انہیں اپنی ملک اور بیرون ملک جائیداد کی تفصیلات بھی لانے کو کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز اور شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن و متعلقہ دستاویزات لانے کا بھی کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں