عاشورہ کب ہو گا؟ محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟

اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ محرم کا چاند 18جولائی 29ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عاشورہ 28جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 17جولائی کی رات 11بجکر 32منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے،غروب آفتاب شام 7بج کر24منٹ پرہونے کا امکان ہے،

رات 8:00بجے چاند کے طلوع ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20گھنٹے 17منٹ ہوگی، محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی مدت غروب آفتاب کے بعد 46منٹ تک ہے جبکہ چاند نظر آنے کے لیے 19گھنٹے کی عمر ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں