اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان اور روس کے درمیان زمینی راستے سے تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔روس کے دارالحکومت ماسکو سے تجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئیں، ماسکو سے دھاگہ اور چنا لے کر دو مال بردار گاڑیاں طورخم سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئیں۔
پاک روس تجارتی معاہدہ مارچ 2023 میں ماسکو میں طے پایا تھا۔ جس کے تحت پاکستان روس کو چاول، دوائیں، پھل اور کھیلوں کے سامان سمیت 26 اشیا برآمد کرے گا جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات، ایل این جی، گندم اور دھاگے سمیت 11 اشیا درآمد کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں