شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی شادی ، کس کس نے شرکت کی؟ تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی) قومی کرکٹرز نے کراچی میں سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی شادی تقریب میں شرکت کی۔مقامی ہال میں بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان شریک ہوئے۔تقریب میں سابق کپتان معین خان اور وقار یونس جبکہ سابق کرکٹر ارشد خان اور محمد اکرم بھی موجود تھے۔تقریب میں لیفٹ آرم فاسٹ باولر شاہین آفریدی مہمانوں کے استقبال میں مصروف رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں