وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، گندم مہنگی ہوتے ہی آٹے کا 20کلو کو تھیلا بھی مزید مہنگا ہوگیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں مہنگی گندم کے سبب آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ پنجاب میں مہنگی گندم کے سبب فلور ملز نے 20کلو والا آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100روپے اضافہ کردیا،میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں 200روپے اضافہ کردیا۔

لاہور میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 2750تا 2800روپے ہو گئی جبکہ میدہ فائن کی بوری کی نئی قیمت 11500روپے ہو گئی ۔لاہور میں 7فلور ملز پر مشتمل پروگریسو گروپ نے قیمتیں بڑھانے سے پہلے انکار پھر اقرارکرلیا،پنجاب بھر میں آٹا اورمیدہ فائن کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا،پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں آج بھی گندم کی قیمتیں بلند سطح پر ہونے کے باعث خریدو فروخت میں سست روی ہے،قیمتوں میں اضافے کے سبب چھوٹی فلور ملز مہنگی گندم خریدنے سے گریزاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں