نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب کب پہنچیں گے؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف منگل کو سعودی عرب پہنچیں گے، مریم نواز بھی پارٹی قائد کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع شریف خاندان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اورچیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز منگل کو سعودی عرب پہنچیں گے۔نوازشریف سعودی عرب میں ایک ہفتے سے زائد قیام کریں گے۔

نوازشریف سعودی عرب قیام کے دوران سعودی شاہی خاندان اور دیگر شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔نوازشریف کی ملاقاتیں سعودی شاہی خاندان اور دیگر شخصیات کے ساتھ طے ہیں۔ نوازشریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ ادا کریں گے۔ نوازشریف دورہ سعودی عرب کے 10 دن بعد واپس لندن جائیں گے۔نوازشریف کا سعودی عرب سے واپسی کے بعد دبئی میں قیام کا ارادہ نہیں ہے۔قائد ن لیگ سابق وزیراعظم نوازشریف 24جون کو لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔دوسری جانب قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت اجلاسوں میں سیاسی اور قانونی مشاورت کی گئی، ن لیگ کے قائدین نے دبئی میں مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی طے کی۔ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف کی واپسی پر فقیدالمثال استقبال ہو گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی اور انتخابی امور سے متعلق مریم نواز کو ٹاسک سونپتے ہوئے عام انتخابات کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ ن لیگ نے رواں ماہ انتخابی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،انتخابی مہم کے دوران ملک بھر میں جلسے کئے جائیں گے۔ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ الیکشن کیلئے بیانیہ نوجوانوں کو مد نظر رکھ کر بنایا جائے۔جبکہ اجلاسوں میں ملک کو نقصان پہنچانے والی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ نوازشریف کا فی الحال وطن واپسی کا امکان نہیں ہے،سابق وزیراعظم کی جلد وطن واپسی کیلئے صلاح مشورے جاری ہیں۔ الیکشن کے حتمی اعلان کے ساتھ ہی نواز شریف وطن واپس لوٹیں گے،پاکستان واپسی کی حتمی تاریخوں پر قانونی مشاورت جاری ہے۔نواز شریف کا 4 جولائی کو لندن واپسی کا پلان ہے۔ سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کا معاملہ بھی زیر غور ہے،نواز شریف کی دوست ممالک کی قیادت سے بات چیت جاری ہے،ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق حوصلہ افزا پیش رفت جاری ہے۔ جب کہ نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی برادری کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان کی معیشت کا اہم جز ہے۔ ن لیگ کی قیادت نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close