بارشیں برسانے والا سسٹم شہر میں داخل، کب تک بارش ہونے کا امکان ہے؟

لاہور (پی این آئی) بارش برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم رات گئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں داخل ہو گیا ہے۔

جس کے باعث محکمہ موسمیات نے 4جولائی سے لاہور میں بارشوں کی نوید سنا دی ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب نے ہونے والی بارشوں سے ڈینگی کے پھیلنے کے خدشات کا بھی اظہار کیا ہے، مزید برآں لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ہونے والی بارشوں سے شہر کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور نکاسی آب کے سلسلے میں اپنے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close