آج رات ملک میں داخل ہونے والا بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ تہلکہ خیز پیشنگوئی

اسلام آباد (پی این آ ئی) ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 3 سے 8 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔3 جولائی کو شام؍رات سے مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث3 جولائی شام؍رات سے 8 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہوائوں؍آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز ؍موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔5 سے 8 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسی خیل، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال اوراوکاڑہ میں تیز ہوائوں؍آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پرتیز ؍ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

7 اور 8 جولائی کے دوران سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، مٹھی، چھور، پڈعیدن، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، دادو، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواوں؍آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پرتیز ؍موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔4 سے 7 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور کے نشیبی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈ نگ کا خدشہ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، ۔گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے امور ترتیب دیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آندھی؍جھکڑ ؍گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ، بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں