کوئٹہ (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی و آئینی بحران کا حل وہیں ہے جہاں سے معاملات بگڑے ہیں مسئلہ تحریک انصاف اور اتحادی حکومت کا نہیں ڈوری اوپر سے الجھی ہوئی ہے اور اندر سے ہی سلجھ سکتی ہے۔عید کے روز ملتان کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی صورتحال ایسی “واضح” ہے کہ عوام پر واضح ن ہورہی
اور” واضح “کے لیئے وضاحتیں احمقانہ فعل ہے پہلے “صمد بانڈ” چیزوں کو جوڑتا تھا اب “حافظ بانڈ “نے جوڑ رکھا ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک وہ چاہیں گے۔ جہاں سے معاملہ الجھا ہے وہیں سے سلجھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سلیکشن ہورہی ہے “نیوٹرل “ہو کر دیکھے گا تو سلیکشن نظر آئے گا اور جب “نیوٹرن” دے کر دیکھے گا تو اڈیالہ نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل اسی کا ہوتا ہے جس کا ماضی ہو ہم تو آج تک پرائی شادیوں میں الجھے ہوئے ہیں۔
حافظ حسین احمد نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر جو ہیجانی کیفیت طاری کی جارہی ہے یہ اینکرز نیلام بازار کا شاخسانہ ھیں- کوئی کسی کے لیئے تو کچھ کسی کے لیئے بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و آئینی بحران سے نکلنے کا حل انہی کے پاس ہے جہاں سے ڈوری الجھی ہے اور تب تک نہیں سلجھ سکتی جب تک” وہ “نہ چاہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں