مسجد الحرام میں سعودی گارڈ کی نابینا خاتون کو طواف کروانے کی ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ (پی این آئی)مسجد الحرام میں تعینات سعودی سکیورٹی گارڈ نے ایثار اور قربانی کی مثال قائم کردی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سعودی گارڈ نابینا خاتون کو طواف کرانے میں مدد کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی سکیورٹی اہلکار آگے چل رہا ہے اور نابینا خاتون ان کی وردی پکڑ کر طواف کر رہی ہیں۔سکیورٹی اہلکار کی مدد کرنے والی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایثار اور قربانی کی مثال قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں