وریندر سہواگ نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ 2023کھیلنے کی پیشنگوئی کر دی

ممبئی (پی این آئی )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق پاک بھارت مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا، ورلڈ کپ سے متعلق سابق بھارتی سٹار کھلاڑی وریندر سہواگ نے پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وریندر سہواگ کا کہناتھا کہ انگلینڈ ، آسٹریلیا، پاکستان اور بھارت ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کھیلیں گے ۔ بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو گا، پاکستان کے پاس بھارت جیسے بیٹرز اور باولرز موجود ہیں ۔پاکستانی ٹیم پہلا میچ چھ اکتوبر کو کوالیفائر ون ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گی ، پاکستان کا دوسرا میچ بھی حیدرآباد میں بارہ اکتوبر کو کوالیفائر 2 ٹیم سے ہو گا ،ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت میچ پندرہ اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا ،پاکستان کے میچز حیدرآباد، احمد آباد، چنائی ، کولکتہ اور بنگلورو میں رکھے گئے ہیں ۔9 ٹیموں نے سپر لیگ پوائنٹس پر کوالیفائی کیا ، دو ٹیمیں کوالیفائنگ ایونٹ سے آئیں گی ،انگلینڈ ،نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ ، افغانستان ، بھارت کوالیفائی کر چکی ہیں ،بھارت پہلی بار ورلڈ کپ کے تمام میچز کا میزبان ہو گا ،افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں