پولیس اہلکار بار بار رشوت مانگتے ہیں، میرپور خاص میں رکشہ ڈرائیور نے خود کو آگ لگا لی

میرپور خاص (پی این آئی) غریب رکشہ ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے بار بار رشوت طلب کرنے پر خود کو آگ لگا لی۔۔۔۔۔ سندھ کے مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرپور خاص میں رکشہ ڈرائیور ساجن کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سڑک کے قریب رکشہ کھڑا کرنے پر پولیس اہلکار بار بار رقم طلب کرتے تھے۔۔۔۔ جس پر تنگ آ کر اس نے خود کو آگ لگا لی ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی نے 2 اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ہی ڈی ایس پی سی آئی اے کو واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close