طوفان کے متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپ میں بچے کی پیدائش، ایسا نام رکھا کہ سب حیران

بدین(آئی این پی)سمندری طوفان “بپر جوائے” کے متاثرین کے لیے قائم کردہ ریلیف کیمپ میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، نومولود کا ایسا نام رکھا گیا ہے کہ جان کر سب حیران ہو گئے۔بدین میں پاک آرمی کی جانب سے قائم کیے گئے ریلیف کیمپ میں طوفانی ماحول کے دوران پیدا ہونے والے بچے نے والدین کی زندگی میں خوشیاں لوٹا دیں۔

شہید لکھا ڈنو آرمی پبلک سکول میں بچے کی ولادت نے ریلیف کیمپ میں متاثرین کے لیے موسم کی سختیاں بھلا دیں، بچے کے والد نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بچے کا نام عاصم منیر رکھ دیا، جس پر کیمپ میں موجود افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔پاکستان آرمی کے افسران کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان سے بچا کے لیے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ان کے چہروں پر خوشیاں لوٹانے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close