استحکام پاکستان پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات کون ہوگا؟ نام کا اعلان ہوگیا

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی نے سابق صوبائی وزیر فردوس عاشق اعوان کو جماعت کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں پارٹی سربراہ جہانگیرخان ترین نےعبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر اور عامر محمود کیانی کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں