اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز گئے

لاہور ( پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔اسلام آباد سمیت لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، شکرگڑھ، ظفروال، سیالکوٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے دوپہر 1بجکر 6منٹ پر محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، آزاد کشمیر میں مظفرآباد، دھیرکوٹ، سماہنی، باغ، وادی نیلم اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5عشاریہ 6ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کشمیر کے مشرق میں تھا جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کے زوردار جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں