جہانگیر ترین کی پارٹی اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کیا امکان ہے؟ حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے سابق انتہائی قریبی دوست اور استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے۔۔۔۔ گزشتہ رات جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کے سوالوں کے جواب میں عون چوہدری نے کہا کہ بڑی بدقسمتی ہے کہ ملک میں پچھلے کچھ مہینوں سے ایک سیاسی جماعت بے یقینی کی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔۔۔۔

عون چوہدری نے کہا کہ یہ سیاسی جماعت ہم نے خود بنائی تھی اور بعد میں ہم اُس سے اِسی لیے نکل گئے کیونکہ اس میں حقیقی لوگوں کی مزید گنجائش باقی نہیں رہی تھی۔۔۔۔۔عون چوہدری نے کہا کہ ہماری نئی سیاسی جماعت کا نام بھی اسی لیے استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے کیونکہ ہم پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔۔۔۔ عمران خان کے سابقہ انتہائی قریبی ساتھی کا کہنا تھا اس نفرت کی سیاست کو اب بس کر دیا جائے، جس طرح سے گزشتہ ایک سال میں ذاتیات اور دشمنیوں کا ماحول بن گیا ہے، سیاست میں ایسا پہلے تو کبھی نہیں دیکھا تھا۔۔۔۔ سیاسی ماحول میں بہتری کے لیے برداشت کا جزبہ پیدا کرنا ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close