بڑے صوبے میں 250 سے زائد سرکاری ہسپتال صرف کاغذوں میں قائم، 50 فیصد سرکاری ہسپتال بند پڑے ہیں

کوئٹہ (پی این آئی) ڈھائی سو سے زائد سرکاری ہسپتالوں کا وجود صرف کاغذات میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔۔ بلوچستان کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے میں سرکاری دستاویزات میں 1661 ہسپتال، بنیادی مراکز صحت، اور رورل ہیلتھ سینٹرز اور دیگر طبی مراکز عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کے لیے قائم کیے گئے ہیں ۔

۔رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ گیا ہے کہ 257 طبی اداروں کا وجودصرف فائلوں کی حد تک محدود ہے، اس کے علاوہ 656 طبی مراکز جزوی طور پر ہی فعال ہیں۔۔۔۔۔۔ رپورٹ کے مطابق عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ بلو چستان کے پچاس فیصد بنیادی مراکز صحت بند پڑے ہیں اور وہاں سے کوئی سہولت عوام کو دستیاب نہیں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں