لاہور(پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کافی دنوں سے رابطے ہیں جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے ، انہیں پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے 30سے زائد سابق اراکین اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اگر پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات طے نہ ہوتے تو سابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے اپنی نئی پارٹی بنائے جانے کا امکان تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں