برطانیہ، ویک اینڈ پر شدید گرمی کے خدشے سے شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں ویک اینڈ پر شدید گرمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ہے اور محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ الرٹ کا درجہ بڑھا کر یلو سے ایمبر کردیا گیا ہے۔۔۔۔برطانیہ کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے پیر کی صبح 9 بجے تک مشرقی اور مغربی برطانیہ کے علاقے گرمی سے متاثر ہوں گے۔۔۔۔

شہریوں کو گرمی سے بچنے اور گھر کی کھڑکیوں کے پردے بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close