بات نہیں بنی، عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی ملاقات نے بعد سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی میڈ یا ٹاک کیے بغیر چلے گئے۔ اس حوالے سے صحافی اجمل جامی کا کہنا تھا کہ بات نہیں بنی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا جس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا جھنڈا اب بھی ان کے ہاتھ میں ہے ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قید کے دوران میر ے بچوں نے بہت سپورٹ کیا اور مشورہ دیا کہ کسی بھی صورت جھکنا نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close