جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت میں فردوس عاشق اعوان اور علیم خان کو کون کونسے عہدے دیے جائیں گے؟ اہم خبر آگئی

شلاہور (پی این آئی) سینئر سیاست دان جہانگیر ترین کی سربراہی میں نئی قائم ہونے والی سیاسی جماعت کے خدوحال سامنے آنے لگے ۔جہانگیر ترین نئی سیاسی پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔ صدر کیلئے علیم خان کی تقرری متوقع ہے جبکہ سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان ہوں گی۔ پارٹی کا سیکرٹری جنرل سندھ یا خیبرپختونخواسے لیا جائے گا۔

پارٹی کا پہلا اجلاس آج لاہور میں منعقد ہو رہا ہے جس میں پارٹی کے نام کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ جہانگیر ترین نئی جماعت کے عہدیداروں کے ساتھ کل یا پرسوں پریس کانفرنس کریں گے۔ نئی پارٹی میں 100 سے زائد سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، سینئر ترین قیادت مشاورت کیلئے لاہور پہنچ چکی ہے ، سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں آج رات عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close