جہانگیر ترین نے کتنی بڑی تعداد میں سیاسی رہنمائوں کو اکٹھا کر لیا ؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) سینئر سیاست دان جہانگیر ترین کی 100 سے زائد سیاسی رہنماؤں کی نئی پارٹی کا اعلان کل متوقع ہے، سینئر ترین قیادت مشاورت کیلئے لاہور پہنچ گئی۔نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کے مطابق پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کی تیاریاں مکمل ہیں اور جہانگیر ترین نے اس حوالے سے اہم ساتھیوں سے مشاورت تمام کر لی۔بتایا گیا ہے کہ 100 کے قریب سابق اراکین پارلیمنٹ ، ٹکٹ ہولڈر اور رہنما جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

جہانگیر ترین اور سینئر ترین قیادت لاہور پہنچ گئی ہے جہاں نئی پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں سے مزید مشاورت کی جائے گی۔نئی سیاسی جماعت کیلئے پاکستان جناح لیگ ، پاکستان عوام پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے نام زیر غور ہیں۔ قیادت کی جانب سے تمام رہنماؤں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، رات کو ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔ کل نئی پارٹی سے متعلق باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close