جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ، ایک اور جوان وطن پر قربان

راولپنڈی(آئی این پی)سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک اور جوان وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک محمد صابر شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید لانس نائیک محمد صابر کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close