ججز کو آڈیو اور ویڈیوز ٹیپ کے ذریعے بلیک میل کیا جا رہا ہے، عمران خان کا الزام

لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو ڈرایا گیا ہے ، ججز کو آڈیو اور ویڈیو زٹیپ کے ذریعے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر نظر بند کیا جا رہا ہے انہیں جیلوں میں انہیں انتہائی نامساعد حالات میں رکھا گیاہے۔

انہوں نے ایک بار پھر سوال کیا کہ اگر انہیں جیل میں ڈالا جائے اور پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاون مکمل ہو جائے تو ملک کا مستقبل کیا ہو گا، ان کی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔ خطاب کے دوران عمران خان نے الزام عائد کیا گیا کہ حکومت نے جانب سے عدلیہ کو ڈرایا گیا ہے ، ججز کو آڈیو اور ویڈیو ٹیپ کے ذریعے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ڈالر کی آمد سے ملک معاشی طور پر ترقی کر رہا تھا،انہوں نے میڈیا پر اپنی آزادی کے لیے بات نہ کرنے پر بھی تنقید کی، جیسا کہ وہ پی ٹی آئی کے دور میں کیا کرتے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان تاریک دور کی طرف جا رہا ہے، جہاں قانون کی حکمرانی کے اصول اس تصور کے زیر سایہ ہیں جو اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ کیا صحیح ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں