لاہور ( آئی این پی ) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہٹ دھرمی کی سیاست کی اور ملک کا نقصان کیا، میرے ساتھ سندھ، بلوچستان ، پنجاب سے ایم این ایز ، صوبائی وزرا اور سینٹرز رابطے میں ہیں ، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے سب اکھٹے کریں گے ،ہمارا مقصد پاکستان کو اس بحران سے نکالنا ہے۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی بڑی تعداد میرے ساتھ ہے،چئیرمین پی ٹی آئی نے ہٹ دھرمی کی سیاست کی اور ملک کا نقصان کیا ۔ انھوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے ، جلد ہم قومی قیادت اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرینگے،جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں ہمارے ساتھی تھے ، دیکھتے ہیں وہ کیا لائحہ عمل سامنے لاتے ہیں ۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ میرے ساتھ سندھ، بلوچستان ، پنجاب سے ایم این ایز ، صوبائی وزرا اور سینٹرز رابطے میں ہیں ۔ ہم جو بھی فیصلہ کریں گے سب اکھٹے کریں گے ،ہمارا مقصد پاکستان کو اس بحران سے نکالنا ہے ۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات بہت اچھی ہوئی ہے،انکا ہمارے بڑوں میں شمار ہوتا ہے،چوہدری شجاعت کی سیاسی رواداری کا قائل ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں