عمران خان کی طرف سے مزاکرات کی پیشکش، پیپلز پارٹی نے شرط کے ساتھ قبول کرنے کا اشارہ دے دیا

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے عمران خان کی طرف سے کی گئی مزاکرات کی پیشکش کو شرط کے ساتھ قبول کرنے کا اشارہ دے دیا ہے ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے رویے پر ندامت محسوس کریں تو مذاکرات کیلئے دوبارہ سوچا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ مشکلات کے باوجود عوام کو بڑا ریلیف دیں گے،

پی ٹی آئی سیاسی محاذ پر کشیدگی کو انسانی حقوق کی پامالی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں اس کے جھوٹے الزامات قابل گرفت ہیں تاہم سیاسی جماعتوں پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے ، 9 مئی کو پی ٹی آئی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ، ان واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے البتہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے رویے پر ندامت محسوس کریں تو مذاکرات کیلئے دوبارہ سوچا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں