آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان کی زیر صدارت محکمانہ جائزہ اجلاس، اشتہارات کے بقایا جات، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہداف کی پراگرس کا جائزہ لیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان کی زیر صدارت محکمانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اشتہارات کے بقایا جات اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہداف کی پراگرس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتہارات سید آصف حسین نقوی، انفارمیشن آفیسر مظفرآباد راجہ سہیل خان، سیکشن آفیسر اطلاعات سید آفتاب حسین جعفری، پروگرام آفیسر شمیم انجم عزیز اور نگران اطلاعات راجہ بلال احمد نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتہارات سید آصف حسین نقوی نے ترقیاتی میزانیہ اور نارمل میزانیہ کے خلاف اشتہارات کے بقایا جات کے حوالہ سے جبکہ راجہ سہیل خان نے ترقیاتی منصوبہ جات کے اہداف کی پراگرس کے حوالہ سے سیکرٹری اطلاعات کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہا کہ اخبارات کے اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگیوں کا عمل تیز کیا جائے اور مالی سال کے اختتام تک تمام ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔ ترقیاتی میزانیہ کے اشتہارات کے بقایا جات کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات کو دوبارہ تحریک کی جائے کہ اپنے اپنے محکمہ جات کے بقایا جات کے مقررہ اہداف کا حصول مالی سال کے اختتام سے پہلے یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی منصوبہ جات کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے اور کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ٹینڈرنگ کا پراسس مکمل کیا جائے۔ پیپرا رولز پر عملدرآمد کیے بغیر کوئی بھی ٹینڈر پراسس نہ کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں