پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی لاپتہ ہوگئے، نجی ٹی وی نے گرفتاری کا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک، اسد قیصر اور شاہ فرمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو آج مذاکرات کے لیے مدعو کیا گیا تھا جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ تینوں رہنماوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادھر اسد قیصر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہو رہا۔اسد قیصر کے ترجمان نے بتایا کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک صبح 11 بجےکسی سے ملنے نامعلوم مقام پر گئے تھے۔واضح رہے کہ عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی جو مذاکرات کے لیے گئی تو انہیں وہاں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دو تو پھر آپ کو چھوڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close