صدر عارف علوی کو پی ٹی آئی کی قیادت سنھالنے کی پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت سے کچھ اہم لوگوں نے ملاقات کی ہے اور انہیں پیشکش کی ہے کہ پارٹی کی قیادت آپ سنبھالیں، آپ کی قیادت میں معاملات آگے بڑھائے جاسکتے ہیں۔

اپنے ولاگ میں صابر شاکر کاکہنا تھا کہ ’ملاقات میں اہم لوگوں نے صدر سے کہا کہ آپ بھی پارٹی چھوڑ دیں اور پریس کانفرنس کریں یعنی کہ خانسے علیحدگی اختیار کر لیں ، اگر پارٹی نہیں چھوڑتے تو عمران خان سے علیحدگی اختیار کر لیں اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سنبھالیں ، ایک اچھی ورکنگ ریلشن شپ قائم ہو سکتی ہے ۔صحافی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کا عمران خان سے دیرینہ تعلق ہے، یہ پیشکش انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا اور صدر مملکت نے معذرت کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close