پنجاب کی سیاست میں ہلچل، سیاست کے بادشاہ آصف زرداری بڑی وکٹیں اڑانے کیلئے تیار، ن لیگ بھی چوکنا ہوگئی

لاہور (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پنجاب کے محاذ پر متحرک ہو گئے، آج لاہور آنے کا امکان ہے۔ سابق صدر آصف ذرداری پنجاب کی سیات میں متحرک ہو گئے ہیں۔ آج لاہور میں ممکنہ آمد پر اہم پارٹی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ ان کی لاہور میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

بظاہرتو مسلم لیگ (ن) ان کی پنجاب میں اتحادی ہے مگر اندر ہی اندر پنجاب میں پیپلز پارٹی کو اپنا حریف سمجھتی ہے، آصف زراری کے لاہور آنے کی اطلاعات پر اہم رہنما چوکنے ہو گئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آصف زرداری کو ملکی سیاست میں بادشاہ گر حیثیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، پنجاب کی سیاست میں ان کے سرگرم ہونے کے بعد جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ شجاعت حسین سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close