پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکن انعم ندیم شیخ نے پی ٹی آئی کے الزامات کی تردید کر دی

راولپنڈی(پی این آئی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے عدالت کےحکم پررہائی پانے والی سوشل میڈیا کارکن انعم ندیم شیخ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں خواتین قیدیوں کیلئے نہایت اچھے انتظامات ہیں۔

 

 

 

اڈیالہ جیل میں خواتین کو ہراساں کرنے کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، جیل میں خود کو محفوظ محسوس کیا۔انعم ندیم شیخ نے بتایا کہ جیل میں خواتین بیرک کے باہر 24 گھنٹے سکیورٹی ہوتی ہے، جیل میں خواتین کو ہراساں کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل میں قید تھی اس لیے میں صرف اس کے بارے میں بتا سکتی ہوں، باقی جیلوں کے معاملات کیسے ہیں میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ اتوار کے روز عمران خان نے جیلوں میں پی ٹی آئی کی کارکن خواتین کے ساتھ تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرامن احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے۔رانا ثنا اللہ کی گزشتہ شب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خواتین پرامن احتجاج کے حق کو استعمال کر رہی تھیں۔

 

 

 

 

یہ شخص یقینی طور پر ان خوفناک کہانیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ کہانیاں عنقریب منظر عام پر آنے والی ہیں۔ہفتہ اور اتوارر کی درمیانی رات رانا ثنا اللہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کر کے بتایا تھا کہ تحقیقاتی اداروں نے تحریک انصاف کے بعض لوگوں کا ایک منصوبہ کا پتہ چلایا ہے جس کے تحت وہ کسی خاتون سے سنگین نوعیت کی بدسلوکی کر کےاس کا الزام پولیس اور حکومت پر لگانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close