لاہور (پی این آئی) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے ساتھ یادگار تصویر شئیر کر دی جس میں پہاڑی علاقے میں موجود ہے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں مجھے صرف ایک چیز یاد آتی ہے جو اپنے بیٹوں کے ساتھ ہمارے شمالی پہاڑوں میں پیدل سفر کرنا ہے۔
The only thing I miss these days is hiking in our northern mountains with my sons.
Allah has blessed Pakistan with the best mountain trekking in the world. Inshallah one day we will make Pakistan the skiing capital of the world. pic.twitter.com/e7PzHcy37L
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ نے پاکستان کو دنیا کی بہترین پہاڑی ٹریکنگ سے نوازا ہے۔ انشاء اللہ ایک دن ہم پاکستان کو دنیا کا سکینگ کیپیٹل بنائیں گے۔اس سے قبل عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ میری نہ تو بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اگر اور جب مجھے چھٹی کا موقع ملتا ہے تو یہ ہمارے شمالی پہاڑوں میں ہوگا، جو زمین پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔۔خیال رہے کہ عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سمیت 600 سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق یہ نام 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں ڈالے گئے ہیں،جن افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ان سے زائد سابق ارکان اسمبلی، عہدیداروں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل ہے۔بیرون ممالک جانے سے روکنے کیلیے نام ایف آئی اے کی پی این آئی ایل میں ڈالے گئے۔گزشتہ 3 روز میں بعض عہدیداروں نے بیرون ممالک جانے کی کوشش بھی کی، بیرون ممالک جانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی ارکان، عہدیداروں کو ہوائی اڈوں پر روکا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں