راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وزارت دفاع نے ابتدائی طور پر 5 فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز دے دی ہے۔۔۔۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 3 فوجی عدالتیں راولپنڈی اور 2 لاہور میں قائم کرنے کی تجویز ہے۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ کے دائرہ کار میں آنے والے کیسوں کی حیثیت خصوصی ہوگی۔۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ وفاقی کابینہ ملٹری کورٹس کے قیام کی منظوری وزارت دفاع کی سمری کے ذریعے دے گی۔۔۔۔۔ ذرائع نے بتایا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق حاصل ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں