زندہ رہنا اور بھی مشکل، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 14 سے20 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد جبکہ دیگر دوائوں کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کی منظوری کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے دی تھی،قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے تحت 24-2023 کیلئے کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا 3 ماہ بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close