عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے کی سزا؟ علی زیدی کو فوری طور پر کہاں منتقل کیا جائیگا؟ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی نظر بندی ختم کردی۔گزشتہ دنوں علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا تھا اور انہیں ڈیفنس میں موجود رہائش گاہ پر رکھا گیا تھا۔

تاہم اب محکمہ داخلہ سندھ نے علی زیدی کی نظر بندی ختم کردی ہے اور جیکب آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی کو فوری طورپرجیکب آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو ایم پی او کے تحت سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے فردوس شمیم کی سکھر جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔خیال رہے کہ علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close