اسلام آباد (پی این آئی)ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے انگلینڈ کا نام سامنے آگیا تاہم ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے آج فیصلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج متوقع ہے، نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق اس ایونٹ کی میزبانی کافی پہلے پاکستان کو دی گئی تھی تاہم جب ایونٹ کا وقت قریب آیا تو بھارت نے نہ صرف اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا
بلکہ خود ہی ایشیائی ایونٹ کو کسی دوسرے ملک میں منعقد کرنے کا اعلان بھی کردیا۔پی سی بی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے میزبانی بچانے کیلیے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جس کے تحت باقی تمام ٹیموں کے مقابلے پاکستان جبکہ بھارت کے میچز یواے ای میں منعقد کیے جانے تھے، بی سی سی آئی نے اس تجویز کو رد کردیا، جس پر ایک اور تجویز دی گئی جس میں ابتدائی چند میچز پاکستان اور باقی یو اے ای منتقل کرنے کی تجویز دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں