بڑی خوشخبری، پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی

کٹھمنڈو (پی این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی ہے۔۔۔۔ آج صبح ملنے والی اس عظیم پاکستانی خاتون کی عظیم کامیابی کے حوالے سے موصول ہونے والی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔۔۔۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8849 میٹر بلند چوٹی کو آج صبح 8 بج کر 2 منٹ پر سر کیا۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ نائلہ کیانی اس سیزن میں ایورسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بن گئی ہیں۔۔۔۔ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔۔۔۔۔۔اس سے قبل انہوں نے وہ قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کی ہیں۔۔۔۔ نائلہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ اس سیزن میں ماؤنٹ لوٹسے بھی سر کریں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close